اننت ناگ میں ماں بیٹے کو اپنے ہی گھر میں مردہ پایا گیا- In Anantnag, a mother and son were found dead in their own home

0
67

In Anantnag, a mother and son were found dead in their own home

سری نگر:  جنوبی کشمیر کے ضلع اننت کے ککر ناگ علاقے میں ہفتے کی صبح اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب ایک جواں سال خاتون اور اس کے کمسن بیٹے کو اپنے ہی گھر میں مردہ پایا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ککر ناگ کے صوف شالی گاؤں میں ہفتے کی صبح ایک جواں سال خاتون اور اس کے بیٹے کو اپنے ہی گھر میں مردہ پایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ماں بیٹے کو فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں وہاں مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت 23 سالہ عشرت جان زوجہ شبیر احمد نہر اور 2 سالہ مصعب کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ماں بیٹے کی موت کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم ایسا لگتا ہے کہ ان کی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ماں بیٹے کے موت کی خبر عام ہوتے ہی گاؤں میں ہر سو سراسیمگی پھیل گئی اور لوگ ان کے گھر کی طرف دوڑنے لگے۔
یو این آئی ۔ایم افضل۔ شا پ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here