اقرا عزیز کا نیا کردار؛ 50 کروڑ کیلیے سب کو چھوڑنے کیلیے تیار

0
201

کراچی: اداکارہ اقرا عزیز نے ڈراما سیریل ’ جھوٹی‘ میں اپنے منفی کردار سے متعلق راز کھول دیا۔

ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو کے مطابق اقرا عزیز نے اپنے نئے ڈرامے ’جھوٹی‘ کے کردار سے متعلق کہا کہ نمرا کا کردار بہت منفرد ہے کیوں کہ ہر کوئی تو جھوٹ بولتا ہے لیکن یہ لڑکی اس طرح کی ہے کہ جو مسلسل جھوٹ بولتی ہے، لڑتی ہے بحث کرتی ہے اور ڈھیٹ بن کر سامنے کھڑی بھی رہتی ہے۔ حتیٰ کہ اتنی خود غرض ہے کہ اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے کچھ بھی کر گزرتی ہے۔

اقرا عزیز نے یہ بھی کہا کہ اس ڈرامے کی کہانی ’میرے پاس تم ہو‘ سے خاصی مختلف ہے لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ میں اس ڈرامے میں ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہوں جو 50 کروڑ روپے کے خاطر سب کچھ چھوڑ دینے کو تیار ہو جاتی ہے۔ یہ تاثر غلط ہے کہ یہ کردار میرے پاس تم ہو کے کردار سے مماثلت رکھتا ہے۔ کیوں کہ وہ ڈرامہ رومانوی ہے لیکن میرے اس کردار میں محبت اور رشتوں کا دور تک واسطہ نہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here