Friday, May 10, 2024
spot_img
HomeMarqueeچین سرحد کے حالات پر خاموشی توڑے حکومت:راہل

چین سرحد کے حالات پر خاموشی توڑے حکومت:راہل

نئی دہلی،29 مئ ؛کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چین کی سرحد پر تناؤ کے حالات کے سلسلے میں حکومت کی خاموشی کو خطرناک بتایا اور کہا کہ بحران سے جوجھ رہے ملک کے عوام کو اصلیت بتائی جانی چاہئے۔


مسٹر گاندھی نے جمعہ کو ٹویٹ کرکے کہا،’’بحران کے اس دور میں چین کی سرحد کے حالات کے سلسلے میں حکومت کی خاموشی سے قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں اور بے یقینی کا ماحول بنا ہوا ہے۔حکومت کو ملک کے عوام کو صاف صاف بتانا چاہئے کہ سرحد پر ہوکیا رہا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ لداخ سے لےکر سکم تک چین کی سرحد پر اس ماہ کی شروعات سے تناؤ کے حالات ہیں اور دونوں طرف سے فوجیوں کی طرف سے پتھراؤ کے واقعات اور جھڑپیں ہوئی ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular