سابق صدرٹرمپ کا اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کا عزم

0
113

واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر جیسن ملر نے کہا ہے ٹوئٹر، فیس بک اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز کی جانب سے پابندی کے بعد ٹرمپ اپنا سوشل میڈیا بنانے کے لیے پرتول رہے ہیں۔

سابق صدرٹرمپ کا اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کا عزم

فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ملر نے کہا کہ ٹرمپ 3 ماہ تک سوشل میڈیا پر متحرک رہیں گے اور ان کی سوشل میڈیا پر واپسی سے منظر نامہ تبدیل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورِ صدارت میں سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتے تھے۔ وہ ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مخالفین پر کڑی تنقید بھی کرتے تھے اور اہم اعلانات بھی کرتے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 8 کروڑ 80 لاکھ فالوور تھے۔ لیکن رواں سال 6جنوری کو کیپٹل ہل کی عمارت پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے بعد ٹوئٹر نے سابق صدر کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کر دیا تھا۔

اس کے علاوہ سماجی رابطوں کی دیگر ویب سائٹس فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب اور اسنیپ چیٹ نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس عارضی یا مستقل طور پر بند کر دیے تھے۔ ٹرمپ جب سے صدارت سے سبکدوش ہوئے ہیں، وہ سیاسی طور پر زیادہ متحرک نہیں ہیں۔ جیسن ملر کا کہنا ہے کہ سابق صدر اپنی رہایش گاہ پر اعلیٰ سطحی اجلاسوں کے علاوہ مختلف کمپنیوں اور اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نیا اقدام ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہو گا، کیوں کہ ٹرمپ کے چاہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں –

ڈونلڈ ٹرمپ کا آئندہ صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here