سابق آئی اے ایس افسر انوپ چندر پانڈے الیکشن کمشنر مقرر

0
162

نئی دہلی ، 9 جون : انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے سابق افسر انوپ چندر پانڈے کو الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

سابق آئی اے ایس افسر انوپ چندر پانڈے الیکشن کمشنر مقرر

وزارت قانون و انصاف نے بدھ کے روز بتایا کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے 1984 بیچ کے اتر پردیش کیڈر کے سابق ​​آئی اے ایس افسر مسٹر پانڈے کو الیکشن کمشنر مقرر کیا ہے۔

وزارت کے مطابق گذشتہ دیر شام اس بابت وزارت قانون و انصاف کے محکمہ قانون کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ مسٹڑ پانڈے کی تقرری عہدہ سنبھالنے کے دن سے عمل میں آئےگی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here