لاتور کے ہاسٹل میں پانچ طلبااور40عملہ کورونا سے متاثر

0
150

اورنگ آباد ، 24 فروری : مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے ضلع لاتور کے ایک ہاسٹل کے پانچ عملہ اور 40 طلبا موذی وائرس کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

لاتور کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لکشمن دیشمکھ نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہاسٹل میں مقیم 300 سے زائد طلبا اور عملے کو کورونا ٹسٹ کرایا گیا ۔ رپورٹ آنے کے بعد 40 طلبا اور پانچ ملازمین کورونا سے متاثر پائے گئے۔

دیشمکھ نے بتایا کہ تمام متاثرہ طلبا اور ملازمین کو برشی روڈ پر واقع کووڈ سنٹر میں قرنطین کردیا گیا ہے۔ اس علاقے کو ممنوعہ علاقہ قرار دیا گیا ہے اور احتیاطی اقدام کے طور پر آس پاس کے اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ طلبا کا تعلق نویں اور دسویں کلاس سے ہے۔ ہاسٹل کے کیمپس میں 60 اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کام کر رہے ہیں جن میں 30 کی جانچ کی گئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here