آیوشمان ۔ طاہرہ نے وزیر اعلی ریلیف فنڈ میں کیا مالی تعاون

0
103

ممبئی ، 28 اپریل: بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھورانا اور ان کی اہلیہ طاہرہ کشیپ نے کورونا کے خلاف جنگ میں مہاراشٹر کے سی ایم ریلیف فنڈ میں مالی تعاون کیا ہے۔

آیوشمان ۔ طاہرہ نے وزیر اعلی ریلیف فنڈ میں کیا مالی تعاون

کورونا کے خلاف جنگ میں گزشتہ برس کی طرح لوگوں نے اپنا اپنا تعاون دینا شروع کردیا ہے۔ آیوشمان کھورانا اور ان کی اہلیہ طاہرہ کشیپ نے کورونا سے لڑنے کے لئے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ریلیف فنڈ میں مالی امداد دی ہے۔

اس بات کی جانکاری ایوشمان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
اس پوسٹ میں آیوشمان اور طاہرہ دونوں مخاطب ہیں۔ اس میں لکھا گیا ہے ’’ہم پچھلے سال سے اس طوفان کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔

اس وبا نے ہمارے دلوں کو توڑ دیا اور ہمیں اتنا درد دیا جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا ۔
اس دوران ہم نے اس انسانی بحران کو متحد ہوکر سنبھالا ہے۔ آج پھر سے اس وبا نے ہمیں رواداری اور باہمی تعاون دکھانے کے لئے کہا ہے۔

پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے ’’ملک بھر سے لوگ ایک دوسرے کی مدد کے لئے آگے آرہے ہیں۔ طاہرہ اور میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں اس مدد کے لئے تحریک دی۔

ہم لگاتار زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اب ضرورت کی اس گھڑی میں ہم نے مہاراشٹر کے سی ایم ریلیف فنڈ میں تعاون دیا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب ہمیں ایک برادری کی حیثیت سے ایک ساتھ آنا چاہئے اور ہمارے تھوڑے تھوڑے تعاون سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی دیکھ بھال کی جاسکتی ہے اور انہیں فٹ کیا جاسکتا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here