Friday, April 26, 2024
spot_img
HomeMarqueeآسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز پر ریپ کا الزام

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز پر ریپ کا الزام

فرانس کی سابق اداکارہ ویلنٹائن مونیئر نے مشہور فلمساز رومن پولانسکی پر 1970 میں جنسی تشدد اور ریپ کرنے کا الزام عائد کردیا۔

ویلنٹائن مونیئر نے کئی سال قبل اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ فوٹوگرافر کے طور پر کام کررہی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ویلنٹائن مونیئر نے رومن پولانسکی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فلم ساز نے انہیں 1975 میں اپنے بنگلے میں ریپ اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا، اس وقت وہ صرف 18 برس کی تھیں۔

اپنے کھلے خط میں سابق اداکارہ نے لکھا کہ رومن نے انہیں زبردستی ایک دوا کھلانے کی کوشش کی اور جنسی تشدد بھی کیا، اس کے کچھ دیر بعد ہی آنسو بہاتے ہوئے معافی مانگی اور وعدہ لیا کہ وہ کبھی کسی کو اس واقعے کے بارے میں نہیں بتائیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘مجھے لگا میں شاید مرنے والی ہوں’۔

ویلنٹائن نے مزید بتایا کہ ‘وہ مجھے اس وقت تک مارتے رہے جب تک میں ہمت نہ ہار گئی، اس کے بعد انہوں نے میرا ریپ کیا’۔

دوسری جانب 86 سالہ فلم ساز رومن پولانسکی نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد ٹھہراتے ہوئے سابق اداکارہ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی دھمکی دے دی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular