Sunday, May 12, 2024
spot_img
HomeSliderدبئی: ٹریفک حادثات پر پولیس حکام کا ڈرائیورز کو مشورہ

دبئی: ٹریفک حادثات پر پولیس حکام کا ڈرائیورز کو مشورہ

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 5 مختلف ٹریکف حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں 6 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے، پولیس ڈائریکٹر نے ڈرائیورز کو آنکھیں روڈ پر رکھنے پر زور دیا۔

ڈائریکٹر دبئی ٹریفک پولیس سیف مہائر المزروئی کا کہنا ہے کہ یہ حادثات تیز رفتاری اور ڈرفٹنگ جیسے اسٹنٹ کرنے کی وجہ سے رونما ہوئے۔

انھوں نے بتایا کہ یہ حادثات القذ انڈسٹریل ایریا، ام رامول، الاتحاد روڈ اور شیخ زید روڈ پر ہوئے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ان حادثات میں 6 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

ڈائریکٹر دبئی ٹریفک پولیس سیف مہائر المزروئی نے زور دیا کہ ڈرائیور آنھیں سڑک پر رکھیں اور سختی کے ساتھ ضابطے کی پابندی کریں۔

انھوں نے ڈرائیورز کو تیزرفتاری، غیر ضروری اوورٹیکنگ اور ڈرفٹنگ کرنے سے بھی خبردار کیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular