دنیا میں کورونا وائرس سے 18.17 لاکھ سے زائد ہلاکتیں

0
114

واشنگٹن: دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے ویکسی نیشن کے آغاز کے درمیان اس موذی وبا کا پھیلنا جاری ہے اور اب تک اس مہلک وبا کے 18.17 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک جبکہ 8.34 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اب تک دنیا کے 191 ممالک میں 8،33،99،225 افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 18 لاکھ 17 ہزار 531 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بری طرح متاثرامریکہ میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد تقریبا دو کروڑ اور 3،45،736 افراد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ ہندوستان دنیا میں دوسرا ملک ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 86 ہزار 710 تک ہوچکی ہے جبکہ98.83 لاکھ سے زیادہ مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ نئے کیسز کے مقابلے میں صحت مند افراد کی زیادہ تعداد سے فعال کیسز 2.54 لاکھ رہ گئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 1،48،994 ہوچکی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here