موہن ڈیلکر کی موت پر لوک سبھا میں اظہار تشویش- Concern expressed in Lok Sabha over Mohan Delkar’s death

0
144

Concern expressed in Lok Sabha over Mohan Delkar's death

نئی دہلی: دادر نگر حویلی سے آزاد رکن پارلیمان موہن ڈیلکر کی طرف سے گزشتہ مہینہ ممبئی کے ایک ہوٹل میں خودکشی کا معاملہ آج لوک سبھا میں اٹھایا گیا اور مرکز کے زیرانتظام ریاست کی انتظامیہ اور انتظامی افسران پر تعزیرات ہند کی دفعہ 304کے تحت سخت کارروائی کرنے کی مانگ کی گئی۔

ایوان میں شیوسینا کے لیڈر ونائک راوت نے وقفہ صفر کے اس معاملہ کو اٹھاتے ہوئے کہاکہ مسٹر ڈیلکر 35برسوں سے مقبول رکن پارلیمان رہے۔ یہ صدمہ اور تکلیف کی بات ہے کہ انہوں نے موت سے قبل خط میں دادر نگر حویلی کے انتظامی افسران کے رویہ کی شکایت کرتے ہوئے اس وجہ سے خودکشی کرنے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر ڈیلکر نے لوک سبھا کے اسپیکر اور پارلیمنٹ کی استحقاق سے متعلق کمیٹی میں اس معاملہ کو اٹھایا تھا۔ اسپیکر نے بھی اس معاملہ کو استحقاق سے متعلق کمیٹی کو بھیجا تھا لیکن عزت کے لئے مسٹر ڈیلکر جیسے سات بار کے رکن پارلیمان کو خودکشی کرنی پڑی۔

مسٹر راوت نے کہاکہ مہاراشٹر حکومت نے اے ٹی ایس بناکر مسٹر ڈیلکر کی موت کی جانچ شروع کی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے مانگ کی کہ مسٹر ڈیلکر کے آخری خط میں جن 12 افسران کے نام ہیں انہیں فوری طورپر معطل کرکے ان پر دفعہ304کے تحت سخت کارروائی کرنی چاہئے۔

جنتاد ل یونائیڈ کے کوشلیندر کمار نے بھی کہاکہ مسٹر ڈیلکر نے مایوسی اور ذلت کی وجہ سے اپنی جان دی ہے۔ اگر عوامی نمائندوں کو اس حالت کا سامنا کرنا پڑے تو عام لوگوں کا کیا حال ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اس ایوان سے ایک پیغام جانا چاہئے اور ہراساں کرنے کے ذمہ دار افسر کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here