مالی میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں 33 فوجی ہلاک

0
140

بماکو،18 مارچ : مغربی افریقی ملک مالی کے علاقے ’گاؤ‘ میں فوج اورعسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 30 سے ​​زائد فوجی ہلاک ہوگئے۔

مالی میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں 33 فوجی ہلاک

بدھ کے روز میڈیا نے اس بارے میں اطلاع دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرکے روز سینکڑوں شدت پسندوں نے تیست نامی شہر میں ایک سیکیورٹی چوکی کو نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں 22 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

’مالی جیٹ‘نیوز پورٹل کے مطابق حملے میں 33 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہوگئے۔ اس حملے میں 20 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مالی میں 2012 میں اس وقت صورتحال اور بھی خراب ہو گئی جب تواریگ عسکریت پسندوں نے ملک کے شمالی حصوں پر قبضہ کیا۔ تنازعہ اس وقت اوربھی بڑھ گیا جب فرانس بھی تنازع میں شامل ہوا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here