مغربی بنگال میں سٹی تھانہ انچارج کا پیٹ پیٹ کر قتل

0
75

کشن گڑھ، 10 اپریل : بہار میں کشن گڑھ ضلع کے سٹی تھانہ انچارج کو مغربی بنگال میں پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا۔

مغربی بنگال میں سٹی تھانہ انچارج کا پیٹ پیٹ کر قتل

پولیس ذرائع نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ سٹی تھانہ انچارج اشونی کمار بائک لوٹ کر آج صبح بائک لوٹ کے واقعہ کے سلسلے میں سرحدی مغربی بنگال کے پنتاپارا میں اپنی ٹیم کے ساتھ چھاپہ مارنے گئے تھے۔

اس دوران وہاں موجود گاؤں والوں نے انہیں پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ دیگر پولیس اہلکار کسی طرح جان بچاکر وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مغربی بنگال کے اسلام پور اسپتال بھیج دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پورنیا پولیس انسپکٹر جنرل (آئی جی) سریش پرساد چودھری، پولیس سپرنٹنڈنٹ کمار آشیش ، اسلام پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سچن مکر اسلام پور اسپتال پہنچ کر معاملے کی چھان بین کررہے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here