سعودی ولی عہد سے چینی وزیرخارجہ کی ملاقات

0
143

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی ولی عہد سے چینی وزیرخارجہ کی ملاقات

اس موقع پر سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیرمملکت و رکن کابینہ ڈاکٹرمساعد العیبان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں سعودی عرب اور چین کے درمیان سلامتی واستحکام کے لیے دوطرفہ تعاون کوبڑھانے سمیت دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگوکی گئی۔

اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق بات چیت کی گئی جبکہ علاقائی اور عالمی سطح پرہونے والی حالیہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران چینی وزیرخارجہ نے سعودی ولی عہد کو چینی صدرشی جین پنگ کا نیک خواہشات اور خیرسگالی پرمبنی پیغام بھی پہنچایا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here