چندرشیکھرراو اپنے فرزند کے تارک راما راو کو وزیراعلی نہیں بنائیں گے:بنڈی سنجے

0
146

حیدرآباد:  تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے ریمارک کیا کہ وزیراعلی چندرشیکھرراو اپنے فرزند کے تارک راما راو کو وزیراعلی نہیں بنائیں گے۔انہوں نے دورہ ورنگل کے موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے چندرشیکھرراو زیرقیادت ٹی آرایس حکومت پر شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ چندرشیکھر راو کی حکمرانی کے خاتمہ کے دن قریب آتے جارہے ہیں۔ٹی آرایس کا سامنا کرنے کا دم صرف بی جے پی میں ہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ورنگل کارپوریشن کے انتخابات میں رقم کے ذریعہ ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دوباک اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب اور جی ایچ ایم سی انتخابات میں عوام نے جو خط اعتماددیا ہے،وہ خط اعتماد تلنگانہ کے ہر انتخابات میں بی جے پی کے حق میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی اس ریاست میں خاندانی حکمرانی کررہے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here