بس۔ٹرک کی ٹکر،دو کی موت،14زخمی

0
105

جونپور:21 فروری(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع جونپور کے پواراں علاقے میں جمعہ کو روڈ ویز بس اور ٹرک کی آمنے سامنے سے ہوئی ٹکر میں دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 14 مسافر زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ پنوارا علاقے میں الہ آباد سے گورکھپور کی طرف سے جارہی بس پنوارا علاقے میں اچورا کے نزدیک سامنے سے آرہے ٹرک سے ٹکراگئی۔

اس حادثے میں دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 14 افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق سبھی زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ مہلوکین کی شناخت کرائی جارہی ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here