پرتاپ گڑھ | اترپردیش میں چھپّر میں لگی آگ کے سبب ایک معصوم بچی کی موت ، تین جھلسے

0
234

پرتاپ گڑھ ۔17 مارچ (یواین آئی) اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے ستّر کلو میٹر دور تھانہ مانکپور علاقے کے گوتنی قصبہ میں دوپہر ایک چھپّر والے گھر میں آگ لگ گئی جس کی زد میں آنے سے ایک معصوم بچّی کی جھلس کر موت ہوگئی ،جبکہ اس بچی کو بچانے کی غرض سے آئے تین افراد جھلس گئے ۔

File Photo

ایس ایچ او دودھناتھ یادو نے بتایا کہ گوتنی قصبہ کے سندیپ سونکر کے چھپّر والے گھر میں آج دوپہر اس کی بیٹی لکشمی جس کی عمر محض برس تھی، جھلس کر موت ہوگئی۔اس کو بچانے آئے اقبال ، شانو، و ننبھیا سمیت چاروں شدید جھلس گئے ۔گاوں والوں نے آگ پر قابو پایا ۔ اطلاع ملنے پر فوراً علاج کیلئے چاروں کو مقامی اسپتال لایا گیا ۔جہاں ڈاکٹروں نے لکشمی کی حالت نازک دیکھتے ہوئے پریاگ راج ریفر کر دیا ۔پریاگ راج لے جاتے وقت راستہ میں لکشمی کی موت ہوگئی ۔وہیں تینوں زخمی زیر علاج ہیں ۔لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھیجا گیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here