برازیل کے نائب صدر کورونا پازیٹو

0
122

برازیلیا:  برازیل کے نائب صدر ہیملٹن مراؤ کے کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
نائب صدر کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق اتوار کے روز مسٹر مراؤ کی کورونا کی پازیٹو رپورٹ موصول ہوئی۔ وہ اپنی سرکاری رہائش گاہ میں آئسو لیشن میں رہیں گے۔

اس سے قبل برازیل کے صدر جائر بولسونارو جولائی میں کورونا پازیٹو ہوئے تھے جس کے بعد وہ دو ہفتوں تک قرنطین میں رہے۔ اس کے علاوہ بہت سارے سینئر انتظامی افسران بھی کرونا کی گرفت میں آچکے ہیں۔
برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا بھر میں تیسرا متاثر ملک ہے۔ اب تک اس ملک میں 74.84 لاکھ سے زائد افراد اس جان لیوا وبا سے متاثر اور 1،91،139 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here