بی جے پی کے رکن ِ پارلیمان نند کمار سنگھ چوہان انتقال کر گئے

0
113

کھنڈوا ، 2 مارچ : مدھیہ پردیش کے کھنڈوا سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکنِ پارلیمنٹ اور بی جے پی کے سابق ریاستی صدر نند کمار سنگھ چوہان کا آج دہلی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

بی جے پی کے رکن ِ پارلیمان نند کمار سنگھ چوہان انتقال کر گئے

مسٹر چوہان کی عمر 68 سال تھی ۔ انہوں نے آج صبح الصبح اسپتال میں آخری سانس لی ۔ وہ تقریبا ایک ماہ سے اسپتال میں داخل تھے ۔ اس سے قبل وہ کورونا کی وجہ سے بھوپال کے پرائیوٹ اسپتال میں داخل تھے ۔ بھوپال میں صحت میں بہتری نہ آنے کی وجہ سے انہیں ائیر ایمبولینس کے ذریعہ دہلی منتقل کیا گیا ۔ ان کے کنبے میں ان کی اہلیہ درگیشری اور بیٹا ہرشورھن سنگھ اور دو بیٹیاں ہیں۔

بی جے پی ذرائع کے مطابق آج صبح الصبح وینٹی لیٹر سے ہٹائے جانے کے بعد انہوں نے آج آخری سانس لی ۔ آج ان کے جسد خاکی کوخصوصی طیارے کے ذریعہ کھنڈوا لائے جانے کی توقع ہے ۔ ان کا آبائی گاؤں شاہ پور ہے جو کھنڈوا پارلیمانی حلقہ کی حدود میں آتا ہے۔

مسٹر چوہان سنہ 2014 سے 2018 تک بی جے پی کے ریاستی صدر رہے۔ وہ ریاستی بی جے پی میں کئی عہدوں پر فائز رہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here