بی جے پی لیڑران مجھ پر دباو ڈال رہے ہیکہ مھاراشٹرا حکومت کو گرایا جائے :سنحے راوت

0
166

ممبئی: ایک سنسنی خیز انکشاف میں ، شیوسینا کے ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے پیر کے روز دعوی کیا کہ گذشتہ ایک سال سے ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے کچھ سینئر قائدین بالواسطہ طور پر انھیں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی سربراہی والی مھاراشٹرا کی ریاستی مہا وکاس اگھاڑی حکومت گرانے کے لئے مجبور کررہے ہیں
“کچھ سینئر قائدین مجھ سے مسلسل ملاقات کر رہے ہیں اور مجھے اس بات پر راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ ایم وی اے کی حمایت جاری نہ رکھیں کیونکہ انہوں نے اسے گرانے کی تمام تر تیاری کی ہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے مجھے این سی پی اور سینا کے 22 ممبران اسمبلی کی ایک فہرست بھی دکھلائ اور بتلایا کہ ان ارکین پر مقدمات چلائے جائیں گے ، انہیں گرفتار کیا جائے گا اور انہیں حکومت چھوڑنے پر مجبور کیا جائے گا سینا لیڈر نے کہا
تاہم ، انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی کی تمام کوششوں اور دھمکیوں کے باوجود سی بی آئی یا ای ڈی یا کسی اور ایجنسی کو استعمال کرنے کے باوجود ، ریاست کی شیوسینا-نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس پارٹی والی مخلوط حکومت کو کوئ “نقصان تک نہیں پہنچا سکتا ہے اور نہ ہی ہمارے ایک بال کو بھی دھکہ لگ سکتا ہے۔ ۔
“یہ ایک سیاسی جنگ ہے اور ہم اسے صرف سیاسی طور پر لڑیں گے۔” راوت نے اعلان کیا۔
ای ڈی کی طرف سے ان کی اہلیہ کو نوٹس بھیجنے کے بعد راؤت ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ”میرے ساتھ ‘پانگا’ نہ لیں… میں آنجہانی بالاصاحب ٹھاکرے کے شیوسینک ہوں… میں آپ سب کو بے نقاب کروں گا… میرے پاس بی جے پی کے 120 قائدین کی طرف سے کئے گئےگھوٹالوں کی ایک فہرست موجود ہے جس کی ای ڈی پانچ سالوں سے تفتیش کرسکتی ہے –

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here