Thursday, May 2, 2024
spot_img
HomeMarqueeپاکستان کراچی۔راولپنڈی تیزگام ایکسپریس میں لگی بھیانک آگ، اب تک 73 مسافروں...

پاکستان کراچی۔راولپنڈی تیزگام ایکسپریس میں لگی بھیانک آگ، اب تک 73 مسافروں کی موت

کراچی: پاکستان کے کراچی۔ راولپنڈی تیزگام ایکسپریس میں جمعرات کی صبح آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے۔ اس حادثے میں 73لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ 30 سے زیادہ مسافر سنگین طور پر جھلس گئے ہیں۔

 

واقعے کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے راحت اور بچاؤ کا کام شروع کردیا ہے۔ ڈان کی خبر کے مطابق وزیر ریل راشد کے مطابق ٹرین میں آگ ایک سلینڈر میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے لگی۔واقعے کے دوران زیادہ تر مسافر سو رہے تھے،کچھ مسافر ناشتہ کی تیاری کررہے تھے۔ وزیر ریل راشد کے مطابق فی الحال اس روٹ کی بھی ٹرینوں کو ڈائیورٹ کردیاگیا ہے۔ اس ٹریک کو دو گھنٹے کے اندر چالو کر دیا جائے گا۔


رپورٹ کے مطابق اطلاعات کے مطابق، پاکستان کی کراچی۔راولپنڈی تیز گام ایکسپریس جمعرات کی صبح رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن کے قریب لیاقت پور کے پاس پہنچی ہی تھی کہ ٹرین کی ایک بوگی میں آگ لگ گئی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ مسافروں کو بھاگنے کا وقت ہی نہیں مل سکا۔

بتایا جارہا ہے کہ جس وقت یہ دردناک حادثہ پیش آیا اس وقت ٹرین میں سوار مسافر سو رہے تھے۔ آگ کی زد میں آنے سے اب تک73 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 30 سے زیادہ لوگ بری طرح جھلس گئے ہیں۔ آگ سے ٹرین کی 3 بوگیاں جل کر خاک ہوگئی ہیں۔

حادثے کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچی پولیس اور راحت بچاؤ کی ٹیم نے ٹرین میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا اور سنگین طور سے زخمی مسافروں کو فوراً اسپتال میں داخل کرایا۔بتایا جارہا ہے کہ جس وقت یہ حادثہ ہوا ٹرین میں مسافر سو رہے تھے۔

زخمیوں کے ریسکیو کیلئے ملتان سے آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر بھی بھیجا گیا ہے۔ ملتان کے بی وی ایچ اور پاکستان۔ اٹالین ماڈرن برن سینٹر میں سبھی زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔ بتا دیں کہ آگ کی وجہ سے جھلسے مسافروں میں کئی کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس آگ حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ عمران خان نے مقامی انتظامیہ کو سبھی زخمیوں کو بہتر علاج مہیا کرانے کی ہدایت دی ہے۔ مہلوکین کے اہل خانہ کیلئے ابھی تک کوئی کسی طرح کے معاوضے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular