ایودھیا تنازعہ کے فیصلے کے عین قبل ار یس یس نے کیا سب کو حیران کن، ملتوی کیا ایک اہم اجلاس

0
1344

بابری مسجد کا فیصلہ عدالت میں زیر التوا ہےاور سماعت کےلیے اب کچھ ہی دن رہ گئے ہیں، ذرائع سے یہ خبریں موصول ہو رہی ہے کہ اتراکھنڈ کے ہریدوار میں 31 اکتوبر سے شروع ہونے والی پرچارکوں کا ایک انتہائی اہم اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اسلئے کہ راشٹریہ سیوم سیوک سنگ کے اس اجلاس کو کافی اہم مانا جا رہا تھا، کیونکہ یہ وہ اجلاس ہے جو پانچ سال میں ایک بار ہوتا ہے۔

انڈین اکسپريس کی ایک رپورٹ کے مطابق ار ایس یس مشکل سے ایسے اجلاس کو ملتوی کرتا ہے، اس اجلاس کے ملتوی ہونے کی خبر حیران کن ہے، اس اجلاس میں تنظیم کے پرچارک اور دیگر ذیلی تنظیموں میں گئے آر ایس ایس کے سینئر اور بااثر اراکین شامل ہونے والے تھے۔ خبریں تھیں کہ اس میٹنگ میں آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت، بھیا جی جوشی، دتاترے ہسبولے اور کرشن گوپال شامل ہونے والے تھے۔ اجلاس میں آئندہ 5 سال کا روڈ خاکہ تیار کیا جانا تھا، خبریں یہاں تک آ رہی تھی کہ اس بار ار یس یس کے اجلاس میں بی جے پی کے اراکین بھی شامل ہونگے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here