فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریزسے کسانوں کی فصل خریدنے کی اپیل

0
94

نئی دہلی، 29 اپریل (یواین آئی) فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزیر ہرسمرت کور بادل نے اس سیکٹر میں کام کرنے والی صنعتوں سے کسانوں کی فصل خریدنے کی اپیل کی ہے تاکہ کورونا وائرس ’کووڈ -19‘ کے پھیلاؤ کے درمیان ملک کے ان کسانوں کو راحت مل سکے ۔


صنعتی تنظیم فکی کے ارکان کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ایک میٹنگ میں مسز بادل نے یہ بات کہی۔ منگل کو منعقد اجلاس میں انہوں نے فوڈ پروسیسنگ کی موجودہ صورت حال اور لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد کی ضروریات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کے سامنے کٹی ہوئی فصل برباد ہونے کا خطرہ ہے. لہذا صنعت کو ان کی فصل، پھل، سبزیاں وغیرہ خریدنے کے لئے آگے آنا چاہیے تاکہ بربادی کم کی جا سکے اور کسانوں کو فائدہ ہو۔

صنعتوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو روکنے کے مناسب اقدامات کرنے والے پلانٹس میں 60 سے 75 فیصد کے درمیان کارکنوں کو کام پر بلانے کی اجازت دی جائے. مسز بادل نے بھی ان کے اس مطالبہ کی حمایت کی۔

قابل ذکر ہے کہ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہدایات میں چھوٹ والے علاقوں اور صنعتوں میں زیادہ سے زیادہ 50 فیصد مزدوروں کو بلانے کی فی الحال اجازت دی گئی ہے.

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here