مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی پر حملہ افسوس ناک: محبوبہ مفتی- Attack on West Bengal Chief Minister Mamata Banerjee is unfortunate: Mehbooba Mufti

0
96

Attack on West Bengal Chief Minister Mamata Banerjee is unfortunate: Mehbooba Mufti

سری نگر  پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی پر انتخابی تشہیر کے دوران ہونے والے مبینہ حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یہ بات روشن ہوجاتی ہے کہ ملک پر کس حد تک نفرت کا غلبہ ہے۔
انہوں نے ممتا بینرجی کی جلد صحتیابی اور ان کی انتخابی مہم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے یہ باتیں اپنے ایک ٹویٹ میں کہیں۔
ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ’ممتا بینر جی پر انتخابی ریلی کے دوران حملہ ہونے پر سخت افسوس ہوا۔ اس سے یہ بات روشن ہوجاتی ہے کہ ملک پر کس حد تک نفرت کا غلبہ ہے۔ میں ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں اور ان کی انتخابی مہم کے لئے میری نیک خواہشات ہیں‘۔
دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی ممتا بینرجی پر مبینہ حملے کی پر زور مذمت کی ہے۔
عمر عبداللہ نے جمعرات کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’ہم (میں اور میرے والد) انتخابی مہم کے دوران ممتا بینرجی پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ انتخابی مہموں کے دوران ہونے والی گرما گرمی جسمانی تشدد پر منتج نہیں ہونی چاہئے۔ امید ہے کہ الیکشن کمیشن اس مسئلے کی تہہ تک پہنچے گا‘۔
قابل ذکر ہے کہ ممتا بینرجی بدھ کے روز نندی گرام میں انتخابی تشہیر کے دوران زخمی ہوئی تھیں۔ ان کی پارٹی ترنامول کانگریس کا الزام ہے کہ ان پر حملہ کیا گیا ہے۔
ممتا بینرجی کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق ان کے پیر، کاندھوں اور گردن میں چوٹ آئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here