کورونا سے بچ گئے تو غربت ماردے گی؟ By Waqar Rizvi

0
163
وقار رضوی
کورونا کا قہر چین، اٹلی، امریکہ جیسے تمام ممالک سے ہوتے ہوئے ہمارے ملک میں بھی پائوں پسار چکا ہے، ہر روز نئے نئے معاملے سامنے آرہے ہیں، کورونا کے قہر سے ملک کو بچانے کیلئے مودی جی دن رات ایک کئے ہوئے ہیں، جو ان سے کر پڑرہا ہے وہ کررہے ہیں، وہ ملک کے عوام سے اپیل کررہے ہیں، آپ کچھ دن پارٹیوں سے اپنے آپ کو دور رکھیں، اپنی بھی حفاظت کریں اور دوسروں کی بھی حفاظت میں مددگار بنیں، ان کے اپنے ممبر پارلیمنٹ اور ریاست کے وزیر صحت کو چھوڑکر پورا ملک ان کے ساتھ ہے،آج کی جگہ کل سے ہی عوام نے لاک ڈائون کرلیا ہے، سبھی دکانیں، بازار پوری طرح سے کل ہی بند ہوگئے ہیں اور آج بھی مودی جی کی اپیل پر بند رہیں گے جو ضروری بھی ہے، یہی ایک راستہ بھی ہے کورونا کو ہرانے کا کیونکہ مودی جی بھی جانتے ہیں کہ اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں کیونکہ چین کی طرح سات دن میں ہم 1000  بیڈ کا اسپتال بنا سکتے نہیں اور رام منوہر لوہیا، سنجے گاندھی پی جی آئی، ایمس جیسے اسپتال ہمارے پاس اتنے ہیں نہیں جہاں کورونا کے شکار لوگوں کی ٹیسٹنگ کی جاسکے، اللہ نہ کرے اگر ملک تھرڈ اسٹیج میں آگیا تو ان کا علاج ایک ساتھ شاید ممکن نہ ہو اور اس کی ٹیسٹنگ کی لاگت بھی قریب پانچ ہزار ہے جو کسی بھی غریب شخص کیلئے ممکن نہیں ہے، اور اڈانی، انبانی جیسے کارپوریٹ گھرانوں کی طرف سے ابھی اس اعلان کا انتظار ہے کہ وہ ملک کی اس آفات میں صرف وندے ماترم گاکر ہی محب وطن بنے رہیں گے یا کچھ مالی تعاون کرکے بھی اپنی حب الوطنی کا ثبوت دیں گے۔
وہیں دوسری طرف ملک بند ہونے کے سبب اُن لوگوں کیلئے کھانے کے لالے پڑگئے ہین جو روزانہ کماتے ہیں اور روزانہ کھاتے ہیں جس دن کام نہیں ہوتا اس دن ان کے گھر کا چولھا بھی نہیں جلتا، جتنے دن ملک بند رہے گا اتنے دن ان کا چولھا بھی بند رہے گا۔ دعا کیلئے اب سبھی عبادت گاہ بھی نہیں کھلے ہیں لیکن اگر بھگوان کا ایک گھر بند ہے تو کیا ہوا سب کو یقین ہے کہ مودی جی ہیں تو سب ممکن ہے، مودی جی بہت جلد ان کے لئے بھی کچھ کریں گے، ضرور کریں گے، کیونکہ انہوں نے غریبی دیکھی ہے، بھکمری دیکھی ہے، ان کے سینے میں غریبوں کیلئے درد ہے، وہ ان کو ایسے بھوکا نہیں سونے دیں گے۔
اس لئے مودی جی پر بھروسہ رکھیں، ان کی سنیں، ان کی مانیں اور حکومت کا ساتھ دیں، اپنی بھی حفاظت کریں اور دوسروں کو بھی حفاظت دیں۔
Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here