این ڈی آرایف اکادمی میں ڈائرکٹر کے عہدہ کومرکزی کابینہ کی منظوری

0
135

نئی دہلی، 25 مئی : مرکزی کابینہ نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اکیڈمی، ناگپو ر میں انتظامی گریڈ میں ڈائرکٹر کے عہدہ کے قیام کی منظوری دے دی ہے وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں منگل کو یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں وزارت داخلہ کی اس تجویز کو منظوری دی گئی این ڈی آر ایف اکادمی میں ڈائرکٹر کے عہدہ کی تشکیل کے ساتھ تنظیم کی کمان اور کنٹرول ایک سینئر اور تجربہ کار افسر کو سونپی جائے گی جو مطلوبہ مقاصد کے مطابق ادارے کو چلا سکتا ہے۔

این ڈی آرایف اکادمی میں ڈائرکٹر کے عہدہ کومرکزی کابینہ کی منظوری

اکادمی این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، رضاکاروں، دیگر اسٹیک ہولڈرز اور سارک اور دیگر ممالک کی ڈیزاسٹر ایجنسیوں کے پانچ ہزار سے زیادہ اہلکاروں کو سالانہ مہارت پر مبنی عملی تربیت فراہم کرے گی۔اس سے اسٹیک ہولڈرز کی بدلتی ضرورتوں اور ضرورت کے مطابق تربیتی پروگراموں کے تجزیہ کے ساتھ ساتھ ان میں بہتری بھی ہوگی۔ اس سے خاص طورپر این ڈی آر ایف، ایس ڈی آرایف اہلکاروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو آفت کے ردعمل پر دی جانے والی تربیت کی سطح میں بہتری کی جاسکے گی۔


نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اکیڈمی کا قیام 2018میں ناگپور میں نیشنل سول ڈیفنس کالج میں انضمام کے ساتھ کیا گیا تھا۔ اکادمی مین کمپلکس زیرتعمیر ہے۔ تب تک یہ این سی ڈی سی کے موجودہ کمپلکس سے کام کررہی ہے۔


نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اکیڈمی کا قیام 2018میں ناگپور میں نیشنل سول ڈیفنس کالج میں انضمام کے ساتھ کیا گیا تھا۔ اکادمی مین کمپلکس زیرتعمیر ہے۔ تب تک یہ این سی ڈی سی کے موجودہ کمپلکس سے کام کررہی ہے۔ اکادمی ابھی نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، سول ڈیفنس رضاکاروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو تربیت فراہم کرتی ہے اور اس کا قیام بین الاقوامی شہرت یافتہ ایک اہم تربیتی انسٹی ٹیوٹ کے طورپر کیا گیا ہے۔ یہ سارک اور دیگر ممالک کے ڈیزاسٹر ریسپانس عملہ کو خصوصی تربیت بھی فراہم کرے گی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here