امیتابھ بچن کے حالیہ بلاگ نے پریشان کیا مداحوں کو

0
75

فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے حالیہ بلاگ میں اپنی طبی حالت سے متعلق ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔

بالی ووڈ اداکار کا بلاگ پڑھنے کے بعد اُن کے مداح اداکار کی طبی حالت کو لیکر بےحد فکرمند اور پریشان ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز امیتابھ بچن نے اپنی آفشیل بلاگ سائٹ پر ایک پریشان کُن بلاگ شیئر کیا جس میں اُنہوں نے یہ دو الفاظ ’طبی حالت اور سرجری‘ لکھے۔

امیتابھ بچن نے یہ دو پریشان کُن الفاظ لکھنے کے بعد لکھا کہ ’میں اب مزید نہیں لکھ سکتا ہوں۔‘

بالی ووڈ اداکار کا بلاگ پڑھنے کے بعد اُن کے مداح اداکار کی طبی حالت کو لیکر بےحد فکرمند اور پریشان ہوگئے ہیں۔

امیتابھ بچن کے مداح اُن کے بلاگ پر تبصرے کرتے ہوئے اداکار سے اُن کی خیریت دریافت کررہے ہیں تاہم ابھی تک امیتابھ بچن کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اُن کی کونسی سرجری ہوئی ہے۔

دوسری جانب امیتابھ بچن نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند گھنٹے قبل ہی اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here