اجنکیا رہانے نے جیت کا سہرہ محمدسراج اور شبھمن گل کے سر باندھا

0
113

میلبور:  ہندوستان کو دوسرے باکنسنگ ڈے ٹسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف آٹھ وکٹ سے شاندار جیت دلانے والے کپتان اجنکیا رہانے نے منگل کے روز کہا کہ انہیں اپنے سبھی کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ حقیقت میں سبھی نے اچھا کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میں جیت کا سہرہ محمد سراج اور شبھمن گل کے سر باندھنا چاہتا ہوں ۔

رہانے نے چوتھے دن میچ جیتنے اور سیریز میں ایک۔ایک کی برابری حاصل کرنے کے بعد کہا ،’’ مجھے اپنے سبھی کھلاڑیوں پر فخر ہے جنہوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے ٹیم کو برابری دلائی۔ میں اس ٹسٹ میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں محمدسراج اور شبھمن گل کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے واقعی لاجواب کارکردگی پیش کی۔
کپتان نے کہا کہ دوسری اننگز میں زخمی ہونے کی وجہ سے امیش یادو نے تقریباً گیندبازی نہیں کی ایسی پوزیشن میں کھلاڑیوں جو ہمت دکھائی وہ قابل تعریف ہے ۔ پانچ گیندبازوں کو کھیلنے کی حکمت عملی نے ہمارے لئے کام کیا۔ ہم ایک آل راونڈر کے بارے میں سوچ رہے تھے اور رویندر جڈیجہ اس کے لئے صحیح ثابت ہوئے۔ شبھمن کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ ہم سبھی ان کے فرسٹ کلاس کیریر سے واقف ہیں اور اس میچ میں انہوں نے یہ دکھا دیا ہے کہ وہ اونچے درجے کی کرکٹ میں شاٹ کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
رہانے نے مزید کہا،’’ سراج نے بھی یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ ڈسیپلین کے ساتھ گیندبازی کرسکتے ہیں۔ کسی ڈیبیو کررہے کھلاڑی کے لئے ڈسیپلین کے ساتھ گیندبازی کرنا کافی مشکل ہوتا ہے لیکن ایسی پوزیشن میں ہی فرسٹ کلاس کرکٹ کا تجربہ کام آتا ہے۔
محمدسراج نے میلبورن میں آسٹریلیائی بلے بازوں کو اپنی گیندبازی سے متاثر کیا۔ پہلی اننگز میں دو اور دوسری اننگز میں انہوں نے تین وکٹ حاصل کئے۔ اپنے پہلے ٹسٹ میں پانچ وکٹ حاصل کرکے انہوں نے جو شروعات کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔

 

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here