Wednesday, May 8, 2024
spot_img
HomeHealthلاک ڈاؤن کے بعد کورونا بڑا چیلنج بن کر ابھرے گا :...

لاک ڈاؤن کے بعد کورونا بڑا چیلنج بن کر ابھرے گا : راہل گااندھی

نئی دہلی، 16 اپریل :کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے کورونا کا پھیلاؤ روکا جاسکتا ہے لیکن اس کو شکست دینے کے لئے طبی سہولت میں اضافہ اور ٹیسٹنگ کے جامع انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔


مسٹر گاندھی نے جمعرات کے روز یہاں خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران حکوقمت کو اس وبا سے نمٹنے کی تیاری کرنی ہے۔ لاک ڈاؤن کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکے گا لیکن کورونا کو ہرانے کے لئے ٹسٹنگ سب سے بڑا ہتھیار ہے اور اس کو وسیع پیمانے پر بڑھانے اور اس سمت میں حکمت عملی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں اس مرض کو روکنے کے ٹھوس اور وسیع پیمانے پر کوششیں نہیں کی گئیں تو اسے ہٹانے کے بعد لوگوں پھر سے گھروں میں رہنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔ اسی طرح اس کے معاشی نقصان کو روکنے کے لئے بھی حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ میری بات پر تنقید کرنے کے بجائے اسے مثبت طریقے سے لیا جانا چاہیے اور سب کو مل کر کورونا کو شکست دینے کے لیے کام کرنا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular