تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں درجہ حرارت6.3ڈگری درج

0
83

حیدرآباد:  دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا ہے۔جنوبی ہند کی ان ریاستوں کے ایجنسی علاقوں کے افراد سردی سے شدید طورپر متاثر ہیں۔تلنگانہ کے متحدہ ضلع عادل آباد کے کومرم بھیم، گنے دھری میں اقل ترین درجہ حرارت 6.3ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔سردی کے ساتھ ساتھ شدید کہر بھی دیکھی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں صبح کے اوقات میں لوگ گھروں سے نکلنے سے گریز کررہے ہیں اورسڑکوں پر گاڑی سواروں کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑرہا ہے۔ سردی سے بچنے کیلئے گرم لحافوں اور گرم کپڑوں کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر میں آئندہ چند دنوں کے دوران مزید اضافہ کا امکان ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here