سڑک حادثہ میں بائک سوار نوجوان کی موت- A young man riding a bike died in a road accident

0
78

کوشامبی:   اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے کڑا دھام علاقے میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں بائک پر سوار نوجوان کی موت ہوگئی۔
یہ اطلاع پولیس ذرائع نے آج یہاں دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کڑا دھام علاقے میں بدھ کی دیر شام کمال پور تکیا گاؤں کے قریب ایک تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کی وجہ سے اس پر سوار نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔مہلوک کی شناخت سورائی بزرگ گاؤں کا رہنے والا 22 سالہ اودھیش کمار کے طور پر کی گئی ہے ۔ حادثہ کے بعد کار ڈرائیور فرار ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اودھیش دیوی گنج بازار سے ہولی کے تہوار کی خریداری کر کے گھر واپس لوٹ رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس مفرور کار ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہے۔

 

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here