9807694588
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔
عمیر محمد خاں

مجبوری
دھڑکنوں میں ،میں تمہاری کیوں سما سکتا نہیں؟!
تم بتا و تم کو اپنا کیوں بنا سکتا نہیں.. ؟!
میرے دل کی آرزو اورخواب کی تعبیر تو
دل سے چاہو ں تجھ کولیکن پھر بھی پا سکتا نہیں
ہر طرف تیرے ہی جلوے ہر طرف ہے روشنی
میرے اندر کے اندھیرے کیوں مٹا سکتا نہیں
تو خوشی کا ہے گگن تو محبت کا چمن
فیض تیری لذتوں سے کیوں اٹھا سکتا نہیں
تیری جان کا تیرے دل کا روح کا حصہ ہوں میں
پھر نجانے کیوں میں تجھ میں کیوں سما سکتا نہیں
تجھ کو چاہوں تجھکو چھو لوں تیری ہی پوجاکرؤں
تجھ کو پا کر کیوں میں آخر تجھ کو پا سکتا نہیں
تیری خوشبو تیری قربت تیرا چہرہ دلنشین
بھولنا میں تجھ کو چاہوں کیوں بھلا سکتا نہیں
ایک عجب سا درد ہے اور اک عجب سی ہے خوشی
لاکھ اسکو میں چھپا لوں پر چھپا سکتا نہیں
مجھ کو مل جا یاتو کھوجا دل میں پھر موجود کیوں
بوجھ یادوں کا مسلسل اب اٹھا سکتا نہیں
تو بھی چاہیے میں بھی چاہوں پھر بھی مل سکتے نہیں
کیسا رشتہ مجھ سے تیرا میں بتا سکتا نہیں
کون سی مٹی سے یارب ہے بنایا میرا دل
پالیا سب کچھ مگر کیوں چین آ سکتا نہیں
آنکھ میں آنسو ہیں میرے اور لبوں پر ہےخوشی
نغمےغم کے ہیں چھپے لیکن سنا سکتا نہیں۔۔!!
ٹیچرز کالونی،کھام گاؤں،مھاراشٹر ۔ الھند
رابط 9970306300





