نیویارک کے سابق میئر جولیانی کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ

0
195

نیویارک کے سابق مئیر روڈی جولیانی کے گھر پر ایف بی آئی نے چھاپہ مار کر تلاشی لی ہے، الیکٹرانک آلات قبضے میں لے لیے گئے۔

نیویارک کے سابق میئر جولیانی کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ

ایف بی آئی نے جولیانی کے خلاف کارروائی یوکرائن سے متعلق معاملے پر کی۔روڈی جولیانی کو فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ کی ممکنہ خلاف ورزی کے الزام کا سامنا ہے۔

روڈی جولیانی امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل بھی رہے ہیں۔

حکام اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ روڈی جولیانی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کے طور پر لابنگ قوانین کی خلاف ورزی کی یا نہیں۔

سابق صدر ٹرمپ کے پہلے مواخذے میں بھی جولیانی کی سرگرمیاں زیربحث رہی تھیں۔

روڈی جولیانی کے 2 ساتھیوں پر انتخابی مہم کی رقم کے غلط استعمال پر فردجرم عائد کی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ روڈی جولیانی امریکا میں گیارہ ستمبر کے حملوں کے دوران نیویارک کے مئیر تھے اور ری پبلکن پارٹی کے پلیٹ فارم سے رکن کانگریس بننے کی کوشش میں ناکام رہے تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here