نئی دہلی،28 اپریل : کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ہم کورونا کے سیاہ آندھی میں پھنس چکے ہیں اور سسٹم بے بس ہوچکا بے ، لہذا اس تباہی کو شکست دینے کیلئے لوگوں سے باہمی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔اس تعاون سے تباہی کو مات دیکر اندھیرے سے اجالے کی طرف آنا ہے۔
بدھ کے روز یہاں جاری ایک بیان میں مسز واڈرا نے کہا کہ مایوسی جو چاروں طرف پھیلی ہے وہ اس کے درمیان سب کو ڈھارس باندھتے ہوئے دوسرں کی مدد کیلئے جو بن پڑے بغیر تھکے وہ کرنا ہے اورتکان کو نظر انداز کر کے کالی آندھی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔
ا ہم سب اس جنگ میں شامل ہیں ، ذات پات ، مذہب ، طبقے یا کسی بھی دوسرے امتیاز کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ وائرس تفریق کو تسلیم نہیں کرتا ہے
انہوں نے کہا ’’ یہ تاریکی جو ہمارے چاروں جانب پھیلی ہوئی ہے اس کو چیرتے ہوئے روشنی ایک بار پھر ابھرے گی۔ یہ ہم سب کی زندگی کا ایک اہم موڑ ہے ، جہاں ہم اپنی حد سے باہر جانے کے قابل ہیں اور ایک بار پھر اپنے جینے کے لامحدود خواہشات سے روبرو ہوں گے۔ ہمارے سامنے بے بسی اور خوف کو ایک طرف ہٹاکر ہم پر بہادر بنے رہنے کا چیلنج ہے ، لہذا ہم سب اس جنگ میں شامل ہیں ، ذات پات ، مذہب ، طبقے یا کسی بھی دوسرے امتیاز کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ وائرس تفریق کو تسلیم نہیں کرتا ہے‘‘۔