نئی دہلی، 3اپریل : ہندوستان میں کورونا وائرس کے اثر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس انفیکشن کے 8189129 سے زیادہ معاملے رپورٹ ہوئے ہیں ، 2021 میں ایک دن کے دوران یہ سب سے زیادہ معاملے ہیں۔
سنیچر کی صبح صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 89129 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد ، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 92ہزار 260ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران 44202مریض صحت مند ہوئے ہیں ، جنہیں ملاکر اب تک 11569241کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔سرگرم معاملے 658909ہوگئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران ، اس دوران مزید 714 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 164110ہوگئی ہے۔
📍#COVID19 India Tracker
(As on 03 April 2021, 08:00 AM)➡Confirmed cases: 1,23,92,260
➡Recovered: 1,15,69,241 (93.36%)👍
➡Active cases: 6,58,909 (5.32%)
➡Deaths: 1,64,110 (1.32%)#IndiaFightsCorona#Unite2FightCorona#StaySafe@MoHFW_INDIA pic.twitter.com/W4BwX8MCei— #IndiaFightsCorona (@COVIDNewsByMIB) April 3, 2021
ملک میں ری کوری کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 93.36 فیصد اور فعال معاملات کی شرح بڑھ کر 5.32 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.32 فیصد رہ گئی ہے۔
مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملات کے معاملے میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23360 فعال معاملات بڑھ کر 391257 ہو گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ریاست میں 24126 مزید مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جس کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2457484ہوگئی ہے ، جبکہ 481 مزید مریضوں کی اموات سے یہ تعداد بڑھ کر 55379ہوگئی ہے۔