اسکالر شپ:غربت کو پائوں کی زنجیر نہ بنائیں: تعلیم کی راہیں کھلی ہیں

0
89

فاروق طاہر
3۔جی بی کے(غیاث الدین بابو خان) چیارٹیبل ٹرسٹ کی اسکیمات
ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس ، فارمیسی ، بی ای ، بی ٹیک ، ایل ایل بی ، بی سی اے ، ایم سی اے ، ایم بی اے ، ایم اے ، ایم کام ، بی ایڈ ، ایم ایڈ ، پی ایچ ڈی (تحقیقاتی مواد کے لئے) ، نرسنگ ، پولی ٹیکنک ، گریجویشن ، انٹر ، TTC. ، ITI. ، فاصلاتی تعلیم ،اور پوسٹ گریجویشن میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ کے لئے غیاث الدین بابو خان چیارٹیبل ٹرسٹ اسکالرشپ فراہم کرتا ہے اس کے لئے طلبہ کا اپنی پچھلی جماعت میں کم از کم 60%نشانات کا حاصل کرنا ضروری ہے۔ایک خاندان سے صرف ایک شخص کو ہی یہ اسکالرشب دی جاتی ہے۔ لیکن ایک ہی خاندان کے دویتیم طلبہ درخواست دے سکتے ہیں۔ والدین کی

ماہانہ آمدنی 4000ہزار روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔
Giyasuddin Babu KhanChairman and Managing Trustee,GBK Charitable Trust,Begum pet,Hyderabad.
4۔ایچ ای ایچ دی نظام چیارٹیبل ٹرسٹ منجھلی بیگم حویلی،شاہ علی بنڈہ حیدرآباد۔2، بھی اسکولی سطح سے اعلیٰ تعلیم کے لئے طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کرتا ہے۔
5۔میسکو تعلیمی امداد(Muslim Educational,Social and Cultural Organisation-MESCO Educational Aid)؛۔یہ دسویں جماعت سے آگے یا اس سے نچلی جماعتوں میں زیر تعلیم معاشی طور پر پسماندہ طلبہ کو ان کی ضرورت کے مطابق ایک ہی مرتبہ دی جانے والی تعلیمی امداد ہے۔
ایچ سی ای ایل(High Cost Education Loan Scholarship-HCELS)؛۔اعلیٰ لاگت پر مبنی بلاسودی ایجوکیشنل لون (قرض) اسکالرشپ میسکوکی جانب سے معاشی طورپر ایسے کمزور،اہل،مستحق طلبہ کوفراہم کی جاتی ہے جو کسی کل وقتی پیشہ وارانہ کورس کے پہلے سال میں داخلہ لینا چاہتے ہیں یا پہلے ہی سے تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔
پتہ Admn Office 4, Sayeed House, Ist Floor,63/65,V.S,Marg,Mahim,Mumbai-400016,Tel 91-22-24440857,Email:[email protected]
6۔ہیومن ویلفیئر ٹرسٹ(Human Welfare Trust):۔یہ اسکالر شپ محدود تعداد میں ایسے غریب اور ہونہار طلبہ کو دی جاتی ہے جودرجہ ذیل کورسز میں ہندوستان کی مختلف یونیورسٹیوں میںاعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
1۔ ایم ایس ڈبلیو (ماسٹر آف سوشل ورک)،2۔. ایم اے سوشیالوجی ،3۔. ایم اے سائکلوجی ،4۔ ایم اے اکنامکس ،5۔ ایم سی جے / ایم اے / پی جی ڈپلومہ ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونی کیشن ،6۔ ایل ایل ایم (ماسٹر ان لا )،7۔ ایم اے پبلک ایڈمنسٹریشن ،8 ۔ایم اے دیہی ترقی ،9۔ ایم اے ایجوکیشن مینجمنٹ،10۔. ایم بی اے / ایم اے فنانشل مینجمنٹ ،11۔ ایم بی اے رورل مینجمنٹ ،12۔ ایم بی اے / ایم اے ہسپتال انتظامیہ،13۔ ایم اے انسانی حقوق ،14۔ ایم اے امن اور تنازعات کے حل،15۔ ایم بی اے / ایم اے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ،16۔ ایم اے / پی جی ڈپلومہ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ،17۔ ایم بی اے / ایم اے / پی جی ڈپلومہ این جی او مینجمنٹ میں،18۔ گائیڈنس اور کونسلنگ میں پی جی ڈپلومہ،19۔ پی جی ڈپلومہ برائے دیہی ترقی،20۔ ڈپلومہ برائے فلم ٹکنالوجی،21۔ پی جی ڈپلومہ ان ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن۔تفصیلات کے لئے سیکریٹری ہیومن ویلفیئر ٹرسٹ سے اس پتہ پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔Human Welfare Trust D-307,A.F.Enclave Jamia Nagar, Okhla,New Delhi-110025,Email:- [email protected]
7۔ہمدرد ایجوکیشنل سوسائٹی(ثانوی سطح پر زیر تعلیم سائنس کے طلبہ کے لئے):۔Hamdard Educational Society (For Science at Secondary Level),Talimabad,Sangam Vihar New Delhi 110062,Tel:011-6085063,011-6085064,Email:[email protected]
جمعیت علمائے ہند(Jamiat Ulama e Hind):۔جمعیت علمائے ہند کی جانب سے مستحق،ہونہار طلبہ جو انجینئرنگ (سول ، الیکٹریکل ، الیکٹرانکس ، کمپیوٹر) ، ایم سی اے ، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کورس میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کو فراہم کی جاتی ہے۔پتہ Jamait Ulma-e-Hind 1,Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi-110002,Ph 23311455,3317729
8۔اسلامک ڈولپمنٹ بینک جدہ سعودی عربیہ(Islamic Development Bank,Jeddah,Saudi Arabia):۔
اسلامک ڈولپمنٹ بینک جدہ،سعودی عربیہ ، ہندوستان کے غریب مسلم طلبہ کو میڈیسن ، انجینئرنگ (تمام شاخوں) ، زراعت ، ماہی گیری ، جنگل بانی ، فوڈ ٹیک،بزنس ایڈمنسٹریشن اور اکاونٹینسی کے ڈگری کورسز میں داخلے کے حصول کے لئے اسکالرشپ دیتا ہے۔ یہ اسکالرشپ بلاسودی قرض کی شکل میں دی جاتی ہے اور طلبہ جب تعلیم مکمل کرتے ہوئے ملازمت سے جڑجاتے ہیں تب یہ بلاسودی قرض آسان قسطوں میں ادا کرناہوتا ہے۔
پتہ:۔Islamic Development Bank (Jeddah,Saudi Arabaia) Daily Star,103,St John’s Church Road,Bangalore-560005
(جاری(
آئی ڈی بی کے ممبر ممالک میں سائنس اور ٹکنالوجی میں3 سالہ پی ایچ ڈی پروگرام کے لئے اسکالر شب دستیاب ہے۔پتہ:۔: Muslim Education Trust E-3,Abdul Fazal Enclave Jamia Nagar,New Delhi-110025,Email:- [email protected],http://www.isdb.org
9۔کریسنٹ ایجوکیشنل فاونڈیشن:۔چن پٹنہ شہر کے مسلم کمیونٹی کے طلبہ(چاہے وہ کسی بھی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہوں)کو پیشہ وارانہ کورسز کی تعلیم کے لئے اسکالرشپ دی جاتی ہے۔
پتہ:۔Crescent Educational Foundation B.61 C K Road,Chanpatana, Bangalore District,Karnataka,email:- [email protected],Tel 91-80-7251143/54443,Mobile +91-9844143530
10۔آغا خان فاونڈیشن یوکے(Aga Khan Foundation UK):۔یوکے (UK)میں گرایجویشن و پوسٹ گرایجویشن یونیورسٹی کی تعلیم کے لئے تعلیمی وظیفہ (اسکالر شپ) فراہم کی جاتی ہے۔
آغا خان پروگرام برائے اسلامی تعمیرات(Aga Khan Foundation For Islamic Architecture):۔ اس پروگرا م کے تحت ہر سال تین وظائف ایم آئی ٹی(MIT)اور ہاورڈ یونیورسٹی میں مسلمانوں کی تعمیرات کے بارے میں کھوج اور تحقیق کے لئے فراہم کی جاتی ہے۔پہلے اور اس کورس کے لئے اسکالرشپ کی مزید تفصیلات اس پتے سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
پتہ:۔Aga Khan Foundation,Sarojini House,6 Bhagwan Das Road,New Delhi 110001
11۔دہلی وقت بورڈ(Delhi Wakf Board)؛۔ہندوستانی طلبہ جو اس وقت بارہویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں یا ہندوستان میں واقع کسی بھی تسلیم شدہ بورڈ سے بارہویں جماعت کامیاب کرچکے ہیں

کسی بھی انڈرکرایجویٹ کورس کے پہلے سال میں داخلے کے خواہش مند درخواست دے سکتے ہیں۔یہ اسکالرشپ کالج کی ٹیوشن فیس،مینٹیننس الائونس،ہاسٹل و مس(غذا) کا الائونس،سفر،لباس،کتابوں اور دیگر الائونسس کا احاطہ کرتی ہے۔یہ وظیفہ زیادہ سے زیادہ پانچ سالوں تک دیا جاتا ہے۔اسکالرشب(تمام گرانٹس) کی تجدید ہر سال اچھی تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔یہ اسکالرشب تمام انڈر گرایجویٹ گورسس آرٹس،کامرس،سائنس،میڈیکل،انجینئرنگ،دیگر ٹیکنیکل،اور پیشہ وارانہ کورسس کے لئے ہندوستان بھر میں واقع تعلیمی اداروں ،یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیر تعلیم طلبہ کو فراہم کی جاتی ہے۔
12۔سنٹرل وقف کونسل:۔بی ای،بی ٹیک،ایم بی بی ایس،بی ڈی ایس،بی ایس سی،اے ایم ڈی ایس سی (علیگ) ،ایم بی اے،ایم ایس سی،ایل ایل بی میں زیر تعلیم طلبہ کے سالانہ 6000ہزار روپے کی اسکالرشپ سنٹل وقت کونسل کی جانب سے ایسے طلبہ کو دی جاتی ہے جن کے والدین کی سالانہ آمدنی 75000سے زیادہ نہ ہو۔پتہ Central Wakf Council 14/173,Jam Nagar House,Shahjahan Raod,New Delhi-110011,Tel,23384465,fax 23070881,Email:[email protected],web: http://www.wbmdfc.org/wakf/index.html
13۔مولانا آزاد قومی اسکالرشپ برائے اناث(گرلز):۔لڑکیوں کے لئے مولانا آزاد قومی اسکالرشپ کے درخواست فارمس ہرسال یکم جولائی سے 30ستمبر تک داخل کی جاسکتی ہیں۔پتہ:۔Maulana Azad Education Foundation Social Justice Service Centre,Mahila Imdad Committee,Opp New Delhi Railway Reservation Centre,Chelmsford Road,New Delhi-110055,Phone/fax 011-23583788,23583789
عام طور پرلوگوں نے “اسکالرشپ” کی اصطلاح کو کالج یا یونیورسٹی کی تعلیم کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔ لیکن یہ اصطلاح اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے اتنی ہی قابل اطلاق ہے جتنی کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ کے لئے قابل اطلاق ہے ۔ اسکول کے سطح سے اسکالرشپ پروگراموں میں حصہ لینا اور اسکالرشپ کا حصول بچوں میںاعتماد کے فروغ میں اہم ہوتا ہے۔اسکالرشپ کا حصول نہ صرف تعلیم کے حصول میں مددگار ہوتا ہے بلکہ طالب علم جب اپنی زندگی کی اولین ملازمت کے لئے درخواست دیتا ہے تب یہ اس کی کریکولم ویٹائے (سی وی) کے وقار اوراعتبار میں اضافہ کرتی ہے۔اگر چہ ان دنوں طلبہ اور والدین اس سے اچھی طرح سے واقف ہیں لیکن اب بھی اسکولی سطح پر ایسے نجی اور سرکاری تعلیمی وظائف ہیں جن سے عدم واقفیت کی بناء طلبہ محروم رہ جاتے ہیں۔یہاں کچھ معروف اسکالرشپس کی ایک فہرست دی گئی ہے جو بچوں کے بہتر مستقبل کی تعمیر میں یقینا مددگار ثابت ہوںگی۔
مرکزی حکومت کے وظائف حکومت ہند کی مالی اعانت سے چلائے جاتے ہیں اور ریاستی / ضلعی سطح پر تقسیم کیے جاتے ہیں۔ یہ وظائف تمام ہندوستانیطلبہ کے لئے ہیں ، چاہے وہکسی بھی ریاست سے تعلق رکھتے ہوں۔ حکومت ہند کے چند محکمے جو طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہمکرتے ہیں میں وزارت اقلیتی امور ، معذوری سے متاثرہ افراد کے تقویت کا محکمہ ، وزارت برائے انسانی وسائل و ترقی ، وزارت سماجی انصاف وغیرہ شامل ہیں۔ ذیل میںمختلف اسکالر شپ کی سرسری معلومات درج کی گئی ہیں جو مرکزی حکومت کی جانب سے دی جاتی ہیں اور اس کی تفصیلات مرکزی حکومت کی اسکالرشپ پورٹل دستیاب ہیں۔
پری میٹرک اسکالرشپ برائے معذور طلبہ،پوسٹ میٹرک اسکالرشپ برائے معذور طلبہ،پری میٹرک اسکالرشپ برائے اقلیتی طلبہ،پوسٹ میٹرک اسکالرشپ برائے اقلیتی طلبہ، اقلیتی طلبہ کے لئے میرٹ کم مینس اسکالرشپ برائے پروفیشنل و ٹیکنیکل کورسس،نیشنل مینس کم میرٹ اسکالرشپ برائے کالج و یونیورسٹی طلبہ،پرائمنسٹر ریسرچ فیلوشپ،نیشنل ٹیلنٹ سرچ ایگزام وغیرہ۔ذیل میں ریاستی اداروں کے ویب سائٹ لنک فراہم کی گئی ہے جس کے ذریعے مختلف ریاستی حکومتوں کی جانب سے فراہم کی جانی والی اسکالرشپ کی تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہے۔
مرکزی حکومت http://minorityaffairs.gov.in/newsite/schemes/schemes.asp
تلنگانہ:۔http://tsmfc.telangana.gov.in
آندھرا پردیش؛۔ http://apsmfc.com
بہار؛۔http://minoritywelfare.bih.nic.in/Scholarships.htm
چندی گڑھ؛۔http://www.chdeducation.gov.in/Scholarship%20Schemes.pdf
دہلی:۔ http://www.scstwelfare.delhigovt.nic.in
گوا:۔http://www.goasocialwelfare.com/postmatrix.htm
ہماچل پردیش:۔http://www.himachal.nic.in/welfare
کیرالا:۔http://www.collegiateedu.kerala.gov.in
مدھیاپردیش:۔http://www.mp.gov.in/bcwelfare
اڑیسہhttp://www.orissa.gov.in/stsc/Minority_scholarship/postmatric_scholarship
پانڈیچری:۔http://socwelfare.pondicherry.gov.in/postmatricscholarships.htm
راجستھانhttp://sje.rajasthan.gov.in/MinoScho/MinoScho.htm
اترپردیشhttp://minoritywelfare.up.nic.in
مغربی بنگال:۔http://www.wbmdfc.org
ملک کے طلبہ کے حسین خوابوں کو شرمندہ تعبیرکرنے میں مذکورہ بالا سرکاری اور چند غیر سرکاری ادارے اپنا بھرپور تعاون پیش کررہے ہیںاس کے باوجود بدقسمتی سے ہرسال ہزاروں ذہین طلبہ وسائل کے فقدان یا
کمی کے باعث اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے ہیں ۔ایسے نامساعد حالات میں تعلیمی وظائف (اسکالرشپس) طلبہ کو مایوسی نامرادی اور غیر معیاری زندگی سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔قوم و ملت کی تعلیم و تربیت میںنیک دل،مخیر حضرات کو آگے آنے کی سخت ضرورت ہے تاکہ قوم کی زبوں حالی اور پسماندگی کا ازالہ ہو۔قوم و ملت کی تعمیرو ترقی اگر ہمارا ہدف ہے تو ہمیں دوسروں کی جانب نگاہ کرنے اور دست طلب دراز کرنے کے بجائے اپنے طورکوشش کرتے ہوئے اللہ کی نصرت،توفیق اور اپنے زور بازو پر بھروسا کرنا ہوگا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here