عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ریحانہ بھی بھارتی کسانوں کے حق میں بول پڑیں۔ریحانہ نے کسانوں پر تشدد سے متعلق مضمون کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اس بارے میں بات کیوں نہیں کرتے۔
ریحانہ کا ٹوئٹ سامنے آتے ہی بی جے پی کے حامیوں کو جیسے آگ لگ گئی۔ بھارت میں سوشل میڈیا پر ریحانہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
why aren’t we talking about this?! #FarmersProtest https://t.co/obmIlXhK9S
— Rihanna (@rihanna) February 2, 2021
نریندر مودی کی حامی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ریحانہ کو جواب دیتے ہوئے کسان مظاہرین کو دہشت گرد قرار دیا اور کہا کہ یہ کسان ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں تاکہ چین ہندوستان پر قابض ہوجائے۔
دوسری جانب اداکار گپی گریوال نے ان کے ٹوئٹ پر ’احترام‘ کا لفظ لکھا۔