Sunday, May 5, 2024
spot_img
HomeSliderکسانوں کے حق میں بول پڑیں امریکی گلوکارہ ریحانہ

کسانوں کے حق میں بول پڑیں امریکی گلوکارہ ریحانہ

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ریحانہ بھی بھارتی کسانوں کے حق میں بول پڑیں۔ریحانہ نے کسانوں پر تشدد سے متعلق مضمون کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اس بارے میں بات کیوں نہیں کرتے۔

ریحانہ کا ٹوئٹ سامنے آتے ہی بی جے پی کے حامیوں کو جیسے آگ لگ گئی۔ بھارت میں سوشل میڈیا پر ریحانہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

نریندر مودی کی حامی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ریحانہ کو جواب دیتے ہوئے کسان مظاہرین کو دہشت گرد قرار دیا اور کہا کہ یہ کسان ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں تاکہ چین ہندوستان پر قابض ہوجائے۔

دوسری جانب اداکار گپی گریوال نے ان کے ٹوئٹ پر ’احترام‘ کا لفظ لکھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular