گاندھی جی کو تلنگانہ کی گورنر اور دوسروں کا خراج

0
46

حیدرآباد: گاندھی جی کی برسی کے موقع پر شہر حیدرآباد میں واقع باپو گھاٹ لنگرحوض پر گورنر ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن،ہماچل پردیش کے گورنر بنڈارودتاتریہ، تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو، ریاستی وزیرداخلہ محمد محمود علی اور دوسروں نے بھرپورخراج پیش کیا۔گورنر نے گاندھی جی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت بھی پیش کیا۔بابائے قوم کو خراج پیش کرنے والوں میں اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی،قانون ساز کونسل کے صدرنشین جی سکھیندرریڈی،وزرا کے تارک راما راو، محمد محمود علی،ٹی سرینواس یادو،ارکان اسمبلی ڈی ناگیندر،ایم گوپال،بی رام موہن،ڈپٹی مئیر جی ایچ ایم سی بابا فصیح الدین،چیف سکریٹری سومیش کمار،کلکٹرحیدرآباد شویتاموہنتی،کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کماراور دوسرے شامل ہیں۔ان تمام نے اس موقع پر دو منٹ کی خاموشی بھی منائی۔

 

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here