راجناتھ نے چرن سنگھ کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

0
184

نئی دہلی  وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے سابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ کو بدھ کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ملک کے کچھ کسان زرعی اصلاحات قانونوں کے خلاف تحریک کررہے ہیں اور امید ہے کہ وہ جلد ہی اپنی تحریک ختم کریں گے۔
چودھری چرن سنگھ ملک کے پانچویں وزیراعظم تھے۔وہ 28 جولائی 1979 سے 14 جنوری 1980 تک وزیراعظم کے عہدے پر رہے۔ آج ان کی 118 ویں یوم پیدائش ہے۔
مسٹر سنگھ نے چودھری چرن سنگھ کی یوم پیدائش پر کسان دیوس پر سلسلے وار ٹویٹ کر کے کہا،’’سابق وزراعظم اور ملک کے سب سے قابل احترام کسان رہنماؤں میں شمار،چودھری چرن سنگھ جی کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر میں یاد کرکے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔چودھری صاحب تاعمر کسانوں کے مسئلوں کو آواز دیتے رہے اور ان کے بہبود کےلئے کام کرتے رہے۔ملک ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد

 

رکھے گا۔‘‘
انہوں نے لکھا،’’چودھری چرن سنگھ چاہتے تھے کہ ملک کے کسانوں کی آمدنی بڑھے،ان کی فصلوں کی فائدے مند قیمت ملے اور کسانوں کی عزت و احترام محفوظ رہے۔ ہمارے وزیراعظم نریندر مودی جی ان کی تحریک سے ہی کسانوں کے حق میں متعدد قدم اٹھا رہے ہیں۔کسانوں کا وہ کسی صورت میں نقصان نہیں ہونے دیں گے۔‘‘
مسٹرسنگھ نے ایک دیگر ٹویٹ میں لکھا،’’آج کسان دیوس کے موقع پر میں ملک کے سبھی ان داتاؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے ملک کو خوراک کے تحفظ کی ڈھال دی ہے۔ زرعی قوانین کے سلسلے میں کچھ کسان تحریک کررہے ہیں۔ حکومت ان سے پوری حساسیت کے ساتھ بات کررہی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ وہ جلد ہی اپنی تحریک کو واپس لیں گے۔‘‘

یواین آئی۔اےایم۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here