امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس ٹیسٹ کی تعداد کو بڑھایا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں کورونا ٹیسٹ بڑھائے جائیں گے۔ پہلے ٹیسٹ ہفتے میں ایک بار ہوتے تھے اب روزانہ کئے جائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ بدھ اور جمعرات کو ہوا تھا، جس شخص کو کورونا وائرس ہوا اس سے انکا زیادہ تعلق نہیں تھا۔
گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے امریکی فوج کے اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق کی تھی جو کہ وائٹ ہاؤس میں ملازم بھی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق متاثرہ شخص امریکی نیوی کا اہلکار ہے۔