9807694588موسی رضا۔
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔
ہاجرہ نور زریاب
بن کے تسکین خاص و عام آیا
ماہ رمضان ماہِ قرآن ہے
رب کا بندوں پہ ایک احسان ہے
چھارہی ہیں گھٹائیں رحمت کی
بارشیں ہوں گی خیر و برکت کی
بلا تفریق روز وشب پر نور
رحمتوں سے ہیں گھر گھر معمور
ہے ضیاء بار چہرہ ِمومن
پر تو ِ عجز لہجہ مومن
نعمتوں کی حسیں فراوانی
بٹ رہے ہیں فیوض رحمانی
قرب یزداں کا ہے قرینہ ملا
ہمیں قسمت سے یہ مہینہ ملا
Also read