اترپردیش کے ضلع جونپور میں 40 مشتبہ افراد کی رپورٹ منفی

0
78

جونپور:17اپریل(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع جونپور میں کورونا مشتبہ 401افراد میں سے 40افراد کی جانچ رپورٹ منفی آئی ہے ۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے جمعہ کو بتایا کہ اب تک 288 افراد کے نمونوں کی رپورٹ آچکی ہے ۔ جبکہ دیگر 113 افراد کے جانچ نمونوں کی رپورٹ آنی باقی ہے ۔

 

بدھ کو ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئی وہ شخص 29فروری کو دہلی سے آیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ایک دیگر مریض کی رپورٹ 23 مارچ کو مثبت آئی تھی۔

ان کا علاج جاری تھا اور اب ان کی رپورٹ منفی آنے کے بعدانہیں 6اپریل کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی۔ دو اپریل کو دو افراد کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس میں سے ایک بنگلہ دیش کا شہری ہے اور دوسرا رانچی کا رہنے والا ہے ۔دونوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here