وزیراعظم مودی نے ساوتري بائي پھلے کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

0
152

نئی دہلی، 3 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی مصلح اور ملک کی پہلی خاتون ٹیچر ساوتريبائي پھلے کےیوم پیدائش پر جمعہ کے روز انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ’’ساوتري بائي پھلے کے یوم پیدائش پر انہیں سلام۔ انہوں نے سماجی اتحاد، تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اپنی زندگی وقف کر دی۔ سماجی شعور کے لئے ان کی جدوجہد ہم وطنوں کو ہمیشہ حوصلہ اور ترغیب دیتی رہے گی۔

واضح رہے کہ ساوتري بائي جيوتی راؤ پھلے ملک کی پہلی خاتون ٹیچر، سماجی مصلح اور مراٹھی شاعرہ تھیں۔ انہوں نے اپنے شوہر جيوتی راؤ گووندراؤ پھلے کے ساتھ مل کر خواتین کے حقوق اور تعلیم کے میدان میں قابل ذکر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 1852 میں لڑکیوں کے پہلے اسکول کی بنیاد رکھی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here