امریکہ میں شیلٹر ہوم کی ضرورت

0
293

امریکہ کو اس ملک کے بے گھرافراد کیلئے شیلٹرہومز کی اشد ضرورت ہے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں بے گھر افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے صرف کیلی فورنیا میں 16 ہزار بے گھر افراد کا رات کو گاڑیوں میں سونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بے گھر افراد میں سے کئی ہزار افراد ایسے ہیں جو مالی وسائل میں کمی کے باعث گھر کرائے پر نہ لینے کے سبب اپنی گاڑیاں کسی بھی اسپتال، کلب، چرچ یا کسی محفوظ جگہ پارک کرکے اس میں گزارنے پر مجبور ہیں۔

لاس اینجلس میں ایک بیڈروم کے مکان کا درمیانہ کرایہ 2350 ڈالر ماہانہ ہے۔ جبکہ چند روز قبل ہی یو ایس ڈیپارٹمنٹ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ نے اپنی پریس ریلیز میں کہا تھا کہ کیلی فورنیا میں رواں سال بے گھر افراد کی تعداد میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ ایسے میں ہے کہ امریکہ کو جو اپنے تئیں سپر پاور ہے اس ملک کے بے گھر افراد کیلئے شیلٹرہومز کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ امریکی جن کے پاس گھر نہیں ہیں چند گھنٹے ان شیلٹر ہومز میں گزار سکیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here