Saturday, May 4, 2024
spot_img
HomeMarqueeبرازیل میں تودے گرنے کی وجہ سے سات افراد ہلاک

برازیل میں تودے گرنے کی وجہ سے سات افراد ہلاک

ریو ڈی جنیریو : مشرقی برازیل کے ریسف شہر میں تودے گرنے کی وجہ سے ایک ہی کنبے کے کم از کم سات اراکین کی موت ہوگئی۔

مقامی فائربریگیڈ محکمے نے یہ اطلاع دی۔
موصول اطلاع کے مطابق شمالی ڈوئس میں یہ حادثہ منگل کی صبح اس وقت ہوا جب گھر کے سبھی لوگ سورہے تھے۔

فائربریگیڈ محکمے کی جانب سے چلائی گئی بچاؤ مہم کی شروعات میں پانچ لاشیں برآمد کی گئیں جبکہ آٹھ گھنٹے بعد دو خواتین کی لاشیں اور ملیں۔

علاقے میں رہنے والے لوگوں نے بتایا کہ پانی کے دو پائپ پھٹنےسے بہے پانی کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular