طلباء اورعوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرے گی کانگریس،دھرنے میں کیا گیا اعلان

0
767

لکھنؤ: دہلی کے جامعہ ملیہ میں این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کر رہے طلباء پر پولیس کے لاٹھی چارج کی مخالفت میں ، کانگریس جنرل سکریٹری اور اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا کے انڈیا گیٹ پر دھرنے کی حمایت ریاست کے کانگریسوں نے جی پی او واقع گاندی مجسمہ پر دھرنا دیا۔

ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو کی ہدایت پر منعقد دھرنا میں کانگریس اسمبلی پارٹی کی رہنما آرادھنا مشرا مونا اور رہنما کائونسل دیپک سنگھ کی موجود گی میں کثیر تعداد میں کانگریسی دھرنا میں شامل ہوئے۔

اس سے قبل طلباء کی حمایت میں حضرت گنج کے جی پی او واقع گاندھی مجسمہ پر اپواس رکھا وہیں یوتھ کانگریسوں نے منھ پر سیاہ پٹی باندھ کر طلباء کی حمایت کرتے ہوئے پولیس کی کارروائی کی مخالفت کا اظہار کیا۔
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے نئی دہلی انڈیا گیٹ پر دھرنا کی حمایت میں گاندھی مجسمہ پر منعقد دھرنے میں سینئر رہنمائوں نے کہا کہ کانگریس طلباء کی بھلائی کے لئے ہمیشہ جدوجہد کرے گی۔ کانگریس طلباء اور عوام کے آئینی حقوق کے لئے جدوجہد کرے گی۔

رہنمائوں نے کہا کہ پارٹی حکومت کے غیر قانونی کاموں اور تاناشاہی کے خلاف لڑے گی۔ اور جواب طلب کرے گی۔ کانگریس جنرل سکرٹیری پرینکا گاندھی کے دھرنا سے اٹھنے کے بعد جی پی او پر منعقد دھرنا ختم ہو گیا۔

دھرنا میں ریاستی کانگریس سکریٹری رمیش کمار شکلا منوج یادو ، وریندر مدان ،انوپ گپتا،اشوک سنگھ ،آصف رضوی ، پردیپ کنوجیا وغیرہ شامل تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here