مراٹھواڑہ میں کورونا کے 218 نئے کیسز ،چار کی موت

0
50

اورنگ آباد:  مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 218 نئے کیسز سامنے آئےجبکہ اس وبا سے مزید 4 مریضوں کی موت ہوگئی ۔ طبی احکام نے جمعرات کویہ اطلاع دی ۔ مراٹھواڑہ کے ضلع صدر دفاتر سے موصول اعدادوشمار کے مطابق علاقہ کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں کورونا کے 82 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور دو مریضوں کی موت ہوگئی ۔ اس کے علاوہ عثمان آباد اور جالنہ میں بالترتیب 29 اور13 نئے کیسز درج کئے گئے جبکہ ایک ایک متاثرہ شخص کی موت ہوگئی ۔ ناندیڑ میں 34 ، بھیڑ میں 34 ، لاتور میں 22 اور ہنگولی میں 30 لوگوں کے کورونا سے متاثر ہونےکی تصدیق ہوئی ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here