ایک دن میں امریکہ میں 120446 کورونا کے نئے کیسز

0
74

واشنگٹن, 2 فروری ؛ عالمی وبائی کورونا وائرس سے بری طرح متاثر امریکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران120446 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 26299249 ہوگئی ہے اور اب تک 4.43 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 443035 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 26299249 ہوگئی ہے۔

امریکہ کے نیو یارک، کیلیفورنیا اور ٹیکساس صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 43803 افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ کیلیفورنیا میں، کووڈ 19 کے بعد سے 41157 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں اس کی وجہ سے 37240 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ

دھو بیٹھے ہیں، جبکہ فلوریڈا میں 26685 لوگوں نے اپنی جانیں گنوا دی ہیں۔ کرونا نے پنسلوینیا میں 21651 افراد کو ہلاک کیا ہے۔ نیز جرسی میں 21513، الینوائے میں 21253، مشی گن میں 15536، میساچوسیٹس میں 14607 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں فائزر اور میڈونا کی کورونا ویکسین کی منظوری کے بعد ویکسینیشن کی مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here