پٹرول – ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے روز بھی استحکام

0
179

نئی دہلی، 2 فروری : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں منگل کے روز مسلسل چھٹے روز استحکام رہا۔

گھریلو مارکیٹ کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 86.30 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی ، کولکاتہ اور چنئی میں بھی اس کی قیمتیں بالترتیب 92.86 ، 87.69 روپے اور 88.82 روپے فی لیٹر پر رہیں۔
دہلی میں ڈیزل کی قیمت 76.48 روپے فی لیٹر رہی جو 30 جولائی

2020 کے بعد ریکارڈ سطح ہے۔ ممبئی میں اس کی قیمت 83.30 روپے ، چنئی میں 81.71 روپے اور کولکتہ میں 80.08 روپے فی لیٹر رہی۔

ملک میں پٹرول کی قیمتیں اس وقت ریکارڈ سطح پر ہیں۔ ڈیزل کی قیمتیں دہلی کے علاوہ تاریخی لحاظ سے اعلی سطح پر ہیں۔

پٹرول ڈیزل
دہلی —— 86.30 —— 76.48
ممبئی ——- 92.86 —— 83.30
چنئی —— 88.82 —— 81.71
کولکاتا — 87.69 —— 80.08

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here